ڈیرہ:پل ڈاٹ کی کشادگی، ری ڈیزائننگ فائنل، جلد کام شروع ہونیکا امکان

    ڈیرہ:پل ڈاٹ کی کشادگی، ری ڈیزائننگ فائنل، جلد کام شروع ہونیکا امکان

  



ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) شہر میں مویشیوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کے فوری  تدارک کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔مویشیوں کے ذریعے پھیلنے والی ٹی بی،بروسیلا،ساڑو جیسی بیماری کے حامل مویشی تلف کردئیے جائیں گے جس کیلئے شہر سے پانچ میل دور جگہ مختص کرلی گئی ہے۔کمشنر نسیم صادق نے انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کو خصوصی ٹاسک دے دیا  ہے۔کمشنر نسیم صادق نے(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

 کہا کہ شہری علاقوں میں مویشیوں کے دودھ،گوشت اور فضلہ سے یہ بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور انسانوں کو متاثر کرتی ہیں۔مویشیوں کے کمروں کی صفائی،دھوپ اور ہوا کا گزر نہ ہونے،مویشیوں کی غلاظت سرعام پھینکنا ان بیماریوں کے پھیلاؤ کی اصل وجہ ہے.آوارہ کتوں سے باؤلے پن کی بھی شکایات آرہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے شہر میں موجود تمام جگہوں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہری مویشیوں کے ضروری ٹیسٹ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی لیبارٹری سے مفت تجزیہ کراسکتے ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے عوام سے کہا کہ وہ دودھ خریدتے وقت تسلی کرلیں کہ انہیں ان بیماریوں زدہ دودھ تو فراہم نہیں کیا جارہا۔کمشنر نے کہا کہ عوام ایسے بیمار اور لاغر مویشیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو تلف کر کے انسانوں کو محفوظ کیاجاسکے.   کمشنر کی ہدایت پر خصوصی سکواڈ شہر کو سیل کرکے فوری طور پر کام کرے گا۔ضرورت پڑنے پر شہر کی حدود میں چیک پوسٹ بھی قائم کی جاسکتی ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں موجود تمام مویشیوں سے نمونے لئے جائیں اور تجزیہ کرکے لیبارٹری رپورٹ فوری پیش کی جائے اور بیماریوں کی تصدیق کے حامل جانور فوری تلف کر دیئے جائیں گے تاکہ بیماریاں آگے نہ پھیل سکیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ انسانی جان کو محفوظ بنانے کیلئے وقتی طور پر دودھ کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں مویشیوں کی عمارتوں پر خصوصی نشان لگانے کے ساتھ باقاعدہ فہرست بھی مرتب کی جائے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ بروسیلا سے متاثرہ مویشیوں کے پیٹ سے بچہ پیدائش سے قبل گرجاتا ہے اور بیماری دودھ سے انسان میں بھی منتقل ہوسکتی ہے.۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید،لائیوسٹاک لیبارٹری سے ڈاکٹر ذکاء سعید،ڈاکٹر شمائلہ اور دیگر موجود تھے۔.وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازیخان کے کوڑا کرکٹ کی محفوظ تلفی کا آغاز کردیا گیا ہے۔کوڑا کرکٹ کی جگہ پارک بنایا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ڈمپنگ سائیٹ کا دورہ کیا اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کی ہدایات جاری کیں.کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پندرہ فٹ تک گہرے گڑھے کھود کر سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ دفن کیا جائیگااوپر مٹی کی تہہ ڈالی جائے گی جس کیلئے مزید  بھاری مشینری لگائی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ  ڈیرہ غازی خان شہر میں داخل ہوتے ہی مہمانوں اور مسافروں کا پہلا سامنا اسی کوڑا سے ہوتاہے۔بدبو سے ماحول تعفن زدہ ہونے کے ساتھ لوگوں کو سانس لینے سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بہت جلد عوام کو یہاں بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔ ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان کی کشادگی اور ری۔ڈیزائننگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جلد ہی کام شروع کردیا جائیگا۔منصوبہ پر پچاس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چوک کی کشادگی میں حائل 18 دکانیں گرادی جائیں گی اور متعلقہ 23 دکانداروں کو رقبہ اور دکانوں کا معاوضہ ادا کیا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے پل ڈاٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور نقشہ کی مدد سے پل کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار پل ڈاٹ کی کشادگی اور خوبصورتی کے پراجیکٹ پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ضروری بجٹ فراہم کردیا گیا ہے قانونی تقاضے پورے ہوتے ہی تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائیگا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے غازی پارک اور ڈیرہ غازی خان شہر کے مختلف مقامات کا پیدل چل کرمعائنہ کیااور سیوریج وصفائی کے مسائل کا جائزہ لیا۔  کمشنر نسیم صادق نے غازی پارک کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکہ کی تفصیلات سمیت متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو طلب کرلیا۔کمشنر نسیم صادق نے گھنٹہ گھر اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج مسائل کا جائزہ لیا انہوں نے افسران کو سیوریج پائپ لائن اور ڈرین کی بحالی کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی۔مسائل کے ساتھ ان کا ممکنہ حل بھی دریافت کیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کئی سال سے زیر التوا درخواستوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے 72 پٹرول پمپس اور پولٹری فارم کے قیام کیلئے این اوسی جاری کردئیے کمشنر نے کہا کہ  اگر کسی کے این او سی زیر التوا ہیں تو وہ پیر 30 دسمبرکو کمشنر آفس سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کی طرف سے غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان میں صنعتیں لانی چاہیے اس میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ فائلوں کا پیٹ بھرنے کیلئے غیر ضروری کاغذات کی تکمیل ہوتی رہے گی۔افسران خطہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے تعاون کریں۔کمشنرنے محکمہ تحفظ ماحولیات کے پاس جمع درخواستوں پر کارروائی کے احکامات جاری کئے اور انہوں نے محکمہ تحفظ ماحولیات کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزاروں سے خود رابطہ کر کے این او سی حوالے کریں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے۔

نس

مزید : ملتان صفحہ آخر