حکومت ملکی معیشت اورعوامی  مفادات کیلئے خطرہ، نوازناجی

حکومت ملکی معیشت اورعوامی  مفادات کیلئے خطرہ، نوازناجی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ حکومت ملکی معیشت اورعوامی مفادات کیلئے خطرہ بن چکی ہے حکومتی پالیسیوں سے غربت کے خاتمہ کی بجائے اس میں اضافہ ہواہے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کرکے عوام پرمزید ساڑھے14 ارب (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

روپے کابوجھ ڈال دیاگیاہے حکومت آ ئی ایم ایف کے ایماپر آئے روز بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتیں بڑھاکرعوا م کوتباہ وبرباد کرنے پرتل گئی ہے انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پردالوں کی فی قیمت میں 27 روپے کااضافہ اورچاول کی قیمت میں 25 روپے فی کلوکااضافہ ناقابل قبول ہے اسی طرح دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کیلئے مرے کومارے شاہ مدارجیسی کیفیت پیداکی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں افراد کے نام نکالنامستحقین کے حقوق برباد کرنے کی کوشش ہے اس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

نواز ناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...