شادی ہالوں میں تقریبات، پابندی نظرانداز، سڑکوں پرگاڑیاں، ٹریفک متاثر

    شادی ہالوں میں تقریبات، پابندی نظرانداز، سڑکوں پرگاڑیاں، ٹریفک متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ضلعی حکومت کے آفیسران کی عدم دلچسپی کے باعث ملتان کے متعدد شادی ہالز پر فنکشن 10بجے ختم کرنے کی پابندی ہوا میں اڑا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے حکومت پاکستان کی جانب سے بجلی کی بچت کرنے کیلئے شادی کے فنکشن رات 10بجے ختم کرنے کے خصوصی احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن ضلعی حکومت کے آفیسران کی عدم دلچسپی کے باعث ابدالی روڈ، معصوم شاہ روڈ، خانیوال روڈ، چوک کمہاراں والا سمیت دیگر علاقوں میں شادی ہال مالکان بیرونی لائٹس آف کرکے شادی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کا فنکشن جاری رکھتے ہیں  جس کے باعث بجلی کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے دوسری طرف شادی ہالز کے باہر پارکنگ اسٹینڈ لگنے سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے، شہری حلقوں نے شادی ہالز پر فنکشن رات 10بجے تک ختم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔