محکمہ ریلوے:18ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پرمافیا کاقبضہ، کاغذی آپریشن کا انکشاف

  محکمہ ریلوے:18ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پرمافیا کاقبضہ، کاغذی آپریشن کا ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) محکمہ ریلوے کی پا کستان بھر میں 1لاکھ 65ہزار 2سو 98ایکڑزمین ہے جسے کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا،زمین کو کمپیو ٹرائزڈ کرنے کا مقصد تھا کہ ملک بھر میں محکمہ ریلوے کی زمین پر قابض تجا وزات ما فیا کے خلاف کا رروائیا ں کی جائیں۔اس حوالے سے محکمہ ریلوے نے زمین کمپیو ٹرائزڈ کی تو معلوم ہوا ہے کہ پا کستان بھر میں محکمہ کی18ہزار 3سو 45ایکڑزمین پرمختلف لوگوں کے قبضے ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر دکانیں، مکان، شو روم اور پلازے تعمیر ہیں جبکہ مذکورہ زمین پر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

قبضہ کرنے والے گروپوں کی تعداد2 لاکھ 74ہزار 9سو41ہے جن کے نام، ایڈریس اور قبضہ کی ہوئی جگہ کی تصا ویر سمیت دیگر معلومات اکٹھی کر لی گئی ہیں اور سب سے زیادہ ریلوے کی زرعی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔عوامی حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ محکمہ کی جانب سے تجا وزات مافیا کا ڈیٹا تو اکٹھا کر لیا گیا ہے لیکن تا حال اس ما فیا کے خلاف کار روائیاں عمل میں نہیں لا ئی گئیں،معلوم نہیں کہ محکمہ کیو ں ما فیا کے سامنے بے بس ہے۔

قبضہ

مزید : ملتان صفحہ آخر