راجن پور: انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پرکرپشن، مستحقین لاوارث

راجن پور: انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پرکرپشن، مستحقین لاوارث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم کے تحت بیوہ،نادار،مستحق بزرگ خواتین سے مالی امداد میں کی جانے والی کٹوتیوں کی تحقیقات کرائی جائیں،فی خاتون دوسوسے پانچ سوروپے تک ان مستحق خواتین سے کاٹے گئے خواتین اور اُن کے ورثاء کااحتجاج بے سود رہا تفصیلات کے مطابق متاثرہ خواتین عظیم مائی، سونن مائی، پٹھانی مائی، عظیمن بی بی، چنن مائی ودیگر نے میڈیا نما ئندگان کو بتایا کہ ہمیں پانچ ہزار روپے کی مالی امداد کی قسط میں سے ہر کمپیوٹر شاپ مالک نے دو(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

سے پانچ سوروپے کٹوتی جاری رکھی کئی ساتھی مستحق خواتین کے احتجاج پر اُنہیں امداد نہ ملنے کی نویدسنائی گئی انکشاف ہوا ہے کہ راجن پور بھر میں اس ماہ کئی ہزار خواتین کو سہ ماہی قسط کیلئے پانچ ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی مگر ضلع راجن پور میں فرنچائز مالکان نے ایچ بی ایل کونیکٹ کے ایریاانچارج، بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے فرنچائز مالکان نے کٹوتی کرکے اس امدادی رقم سے لاکھوں روپے اکٹھے کرکے آپس میں اس رقم کوتقسیم کرلیا مستحق خواتین نے وزیراعظم پاکستان ومتعلقہ ادارہ بی آئی ایس پی کی انچارج ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے فی الفور ضلع راجن پور میں شفاف انداز میں تحقیقات کرانے اور مستحقین سے لوٹی رقم واپس کرا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔