ادویات قیمتوں میں کمی کا اعلان صرف حکومتی ڈرامہ، اختر بٹ

ادویات قیمتوں میں کمی کا اعلان صرف حکومتی ڈرامہ، اختر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویڑن کے صدر محمد اختر نے کہا ہے کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بے سود رہے گا اس کے ثمرات سے عوام استفادہ کرنے سے محروم رہیں گے کیونکہ اربوں روپے کی ادویات جو مارکیٹ میں موجود ہیں وہ انہیں نرخوں پر فروخت ھونگی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی از خود کیمسٹ نہیں کر سکتے اگر میڈیکل سٹور یا فارمیسی والے از خود کٹنگ نہیں کر سکتے وہ اس لئیے کے ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت جرم (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ھے فارماسیوٹیکل کمپنیاں یا ڈسٹری بیوٹرز قیمتوں میں کمی یا اضافے کا سٹاک تبدیل نہیں کرتے جس سے ادویات کی کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ھوتا یوں یہ اعلان ھوا میں رھے گا اور عوام لٹتے رہیں گے اس سے پہلے بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے %15 تک قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی جبکہ ملی بھگت سے %300 تک اضافہ کر دیا گیا جس پر چیرمین نیب وزیراعظم پاکستان نے انکوائری کا حکم دیا لیکن کچھ نہ ھو سکا جو اس بات کی دلیل ھے تین سو تک اضافہ ملی بھگت سے کیا گیا اس کے برعکس دو تین بار متعدد ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ھوا جبکہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت کی وجہ سے بہت ساری ادویات نایاب رہتی ہیں یا تو بلیک میں فروخت ھوتی ہیں یا ملتی ہی نہیں جس پر چھوٹے سٹوروں پر تو کارروائی کی جاتی ھے مگر ان مگر مچھوں کو کوئی ھاتھ نہیں ڈالتا جس سے چھوٹے کیمسٹوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فارما کے شعبے کو مکمل طور شتر بے مہار چھوڑ دیا گیا ھے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں غربت مہنگائی بے روزگاری کی ماری عوام علاج معالجے سے محروم ھو چکی اب تو ھم صرف چیف جسٹس آف پاکستان سے ہی مطالبہ کریں گے اس بارے میں از خود نوٹس لیکر ایسے لوگوں کیخلاف کاروائی کریں جو لوگ دولت کی ھوس میں انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔