قادرپورراں:موٹر سائیکل سوار گرکرجاں بحق، گنے سے بھری ٹرالی کوحادثہ

      قادرپورراں:موٹر سائیکل سوار گرکرجاں بحق، گنے سے بھری ٹرالی کوحادثہ

  



ملتان، راجن پور (خبر نگار خصوصی، نامہ نگار) پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے مرنیوالے شخص کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے لاش کے قریب سے متوفی کی سائیکل اور کلہاڑی بھی ملی ہے خیال کیا جاتا ہے کہ نامعلوم شخص سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا وہ سائیکل سے گر گیا اور سردی کی شدت کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔جانو چوک پر گنے سے بھری ہوئی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ گئی ڈرائیور موقع سے فرارگنے سے بھری ٹرالی ایک سائیڈ پے الٹنے سے جانو چوک کے دو چھوٹے بچے گنے کی ٹرالی کے نیچے دب گئے جنکو وہاں کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی مشکل سے نکالا ایک بچے کی حالت بہتر ہے دوسری بچی کی حالت تشویشناک ہے جسکو ریسکیو 1122 والے روجھان ہسپتال لے گئے ہیں. اور وہاں سے اس بچی کو حالت بہت خراب ہونے کی وجہ سے راجن پور ریفر کر دیا گیامقامی تھانہ کے ایس ایچ او عمرکوٹ کرم الہی خان موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے اپنی کاروائی شروع کر دی ریسکیو 1122کو بھی موقع پر ہی بلوا لیا تھا.گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی بھاگسر سے عمرکوٹ کی طرف آرہی تھی بھاگسر تا عمرکوٹ سڑک انتہائی خراب ہے ایک سڑک انتہائی خراب دوسرا اتنا زیادہ وزن لے جانا خطرے سے خالی نہیں. سڑ ک کی موجودہ صورتحال ایم این اے اور ایم پی اے کے سامنے ہے۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر