وہاڑی: مختلف علاقوں میں چھتیں پھاڑ کروا رداتیں، دکانداروں کاپولیس کیخلاف مظاہرہ

  وہاڑی: مختلف علاقوں میں چھتیں پھاڑ کروا رداتیں، دکانداروں کاپولیس کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح میں دھند کی وجہ سے چوروں کی کارروائیاں بڑھ گئیں نامعلوم چوروں نے مختلف علاقوں میں دوکانوں کی چھتیں پھاڑ کر نقدی و قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے واقعات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے شہر اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا گزشتہ شب بورے والا روڈ اڈا سینچانوالہ پر نامعلوم چوروں نے راؤ محمد شفیق کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا اور دوسری دکان کے تالے توڑنے کی کوشش کی مگر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

کامیاب نہ ہو سکے اسی طرح نواحی علاقے لڈن میں نامعلوم چور کوٹ پل پر دو دوکانیں دستگیر موبائل شاپ کی دوکان کی چھت پھاڑ کر ہزاروں روپے نقدی,کمپیوٹر ہارڈیسک و دیگر سامان لیگئے جبکہ دستگیر سلون سے ایل ای ڈی اور نقدی لیکر فرار ہو گئے اہل علاقہ نے 15 پر کال بھی لیکن اسکے باوجود پولیس کئی گھنٹے بعد پہنچی اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے اور مسروقہ مال برآمد کیا جائے۔
وارداتیں