نوجوان قتل، بیوی سمیت 5افراد پرمقدمہ، کارروائی شروع

  نوجوان قتل، بیوی سمیت 5افراد پرمقدمہ، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)گھریلو جھگڑوں کی رنجش پر بیوی نے چار قریبی رشتہ داروں کی مدد سے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر خانپور کی حدود موضع کچی جمال بستی پٹھانے خان کی رہائشی غلام فاطمہ نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ مورخہ 24دسمبر19ء کو وہ سعودیہ سے و اپس گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس کا بیٹا محمداکرم چار روز سے گھر سے لاپتہ ہے۔اسی روز مقامی افراد کو ایک لاش ملی ہے‘جس کی شناخت اس کے بیٹے محمداکرم سے ہوئی۔جس کو اس کی بہوملزمہ شہزادی بی بی نے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

اپنے چار قریبی رشتہ دار ملزمان محمدآصف‘ محمدیاسین‘ محمدشاکر اور احمددین نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں کی رنجش پر اسے قتل کرکے قریبی جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم پر کوئی ضربات کے نشانات موجود نہ ہیں‘پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔والدہ غلام فاطمہ کی رپورٹ پر پولیس نے بہو سمیت 5ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
مقدمہ