قسمت والوں کی درِ حبیب پر حاضری بہت بڑی سعادت ہے، حافظ معین خالد

  قسمت والوں کی درِ حبیب پر حاضری بہت بڑی سعادت ہے، حافظ معین خالد

  



ملتان (پ ر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ حافظ معین الدین خالد نے کہا ہے کہ درِ حبیب پرحاضری کی سعادت قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے اوردنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاردوعالم کے قدموں میں حاضری ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جن کو خاتم الانبیاء بلاتے ہیں۔ حافظ معین خالد عید میلاد النبی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل ولادت رحمت اللعالمین کے موقع پر عمرہ کے چار ٹکٹ نکلنے والوں میں سے ایک خوش نصیب حافظ مرید حسین کو عمرہ مبارک کا ٹکٹ دینے ک ی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کہ نعرے تو (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

بہت لگاتے ہیں لیکن سرکارِ دو جہاں کی سنتوں پرعمل پیرا نہیں ہوتے جو بہت افسوسناک ہے اور اس وجہ سے ہم دنیا میں بہت زیادہ پریشانیوں کا شکار ہیں اور ہر طرح کے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ حافظ معین خالد نے مزید کہا کہ ہم صدقہ خیرات تو بہت کرتے ہیں لیکن کسی کو اس کاحق دینے کو تیار نہیں ہوتے جو بہت تشویشناک ہے۔ ہم حج اور عمرے بھی کرتے ہیں لیکن اپنے کسی غریب مستحق پڑوسی کی خبر نہیں لیتے جو فرمان نبوی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا اور آخرت میں جب ہی سرخرو ہوسکتے ہیں جب پیارے نبی آقائے دو جہاں کی تعلیمات پرعمل کریں اپنے لین دین کے معاملات درست کریں اساتذہ اور والدین کا احترام کریں بچوں میں نظام مصطفےٰ میں آگاہی اور عشق رسول اور سرکار دوعالم کی تعلیمات سے آگاہ کریں نیزبچوں کو بے حیائی اور فحاشی عریانی کے پروگراموں کو مختلف چینلز نہ دیکھنے دیں ورنہ ہماری نئی نسل جو پہلے ہی دین مصطفےٰ سے بیگان ہوتی جارہی ہے مزید دور ہو جائے گی۔ حافظ معین خالد نے مزید کہا کہ ہمارا ٹرسٹ عشق مصطفےٰ کے فروغ کے لئے خدمات کی سعادت حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور یہ ہی ہمارا مقصد حیات ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر