ملک میں کروڑوں بچوں کو مکمل خوراک دستیاب نہیں، حماد اظہر

ملک میں کروڑوں بچوں کو مکمل خوراک دستیاب نہیں، حماد اظہر

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہا ہے کہ کروڑوں بچے ایسے ہیں جن کو مکمل خوراک دستیاب نہیں،سب سے پہلے امن کا راستہ اختیار کرنا ہو گا، اس وقت جو معیشت کی جنگ چل رہی ہے اس کے کیلئے امن کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک کی دھرتی پر بچوں، فوجی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

جوانوں، مرد خواتین کا لہو بہا ہے،پاکستان میں کروڑوں بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں بچے ایسے ہیں جن کو مکمل خوراک دستیاب نہیں،سب سے پہلے امن کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جو معیشت کی جنگ چل رہی ہے اس کے کیلئے امن کی ضرورت ہے،امن کا سفر جاری رہا تو کوئی ایسا کام نہیں جو مشکل ہے۔

حماد اظہر

مزید : ملتان صفحہ آخر