کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑا آپریشن، 4خطرناک اشتہاری گرفتار، تفتیش شروع

    کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑا آپریشن، 4خطرناک اشتہاری گرفتار، ...

  



جتوئی  (نمائندہ پاکستان) ڈی پی او مظفر گڑھ کی ہدایت پر پولیس تھانہ کندائی نے دریا پار کچہ کے علاقہ میں اشتہاریوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔سالوں سے روپوش 4 خطرناک اشتہاری گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کندائی شیخ طارق ستار نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ  تھانہ کندائی کے دریا پار کچہ کے مختلف علاقوں خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

ہوئے تین سال سے روپوش 4 اشتہاریوں سردار علی شاہ۔غلام جعفر۔رحمت علی اور سید شہزاد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں گرفتار کرنے پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ کندائی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کندائی انسپکٹر شیخ طارق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں جرائم پیشہ افراد چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

خراج تحسین گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر