حضرت محمدؐ محسن انسانیت اور رہبر کائنات، حامد سعید کاظمی

حضرت محمدؐ محسن انسانیت اور رہبر کائنات، حامد سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمد پناہ(نمائندہ خصوصی)حضرت محمدؐ  محسن انسانیت اور رہبر کائنات ہیں۔حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں بہترین مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے بستی مسو سیال جن پور  میں منعقدہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)


جلسہ جشن عید میلاد النبیؐسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی سیرت طیبہ وفرمودات تمام کائنات کے لیے تاقیامت مثعل راہ ہیں آپ کی سنت کی پیروی ہماری بخشش ونجات کا ذریعہ ہے محفل میلاد میں مولانا اظہر سعیدی۔سید شبیر حسین شاہ دیگر علماء  کرام نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دو جہانوں کے لیے باعث رحمت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق مسلمانوں کی معراج اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے محفل میلاد میں سید ظہیر احمد بابر۔ملک غلام مصطفیٰ نائچ۔سید غلام رسول شاہ۔مہر محمد یار سیال۔مہر ہاشم سیال۔جاوید اقبال سعیدی۔رئیس ملازم حسین انار کلی۔عاشق حسین منڈھ۔رانا ہارون عباس۔ملک خالد حسین۔مہر سہیل احمد سیال۔غلام فرید سیال۔مولانہ اعظم سعیدی۔۔محمد اصغر ہاشمی۔ملک شکیل احمد نائچ۔خالد حسین رند۔ملک ساجد حسین آرائیں۔۔حافظ محمد اعظم رند سید شاھد اقبال گیلانی۔ماسٹر ابوبکر منڈھ۔عامر حسین کھوکھر۔محمد آصف کھوکھر۔محمد عمران جیو۔ملک الطاف حسین آرائیں۔سمیت سیکنڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
حامد سعید