سیاسی انتقام میں اضافہ، حکومتی عزائم ملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک، جاوید ہاشمی

سیاسی انتقام میں اضافہ، حکومتی عزائم ملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک، ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ھاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین انتقامی کارروائیوں کا دور چل رھا ھے۔ رانا ثناء اللہ نے جس انداز میں ان کے بھونڈے اور جھوٹے مقدمہ کو بے نقاب کیا اور عدالت کے تفصیلی فیصلہ میں جو حقائق سامنے آنے ھیں اس سے حکومت کے ساتھ ساتھ اداروں کی کریڈیبیلٹی پر بھی بہت سے سوالیہ نشان اٹھ گئے ھیں۔ ایف آئی اے نے مسلم لیگ کے آفس پر چھاپہ مار کر فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے آئین کے مطابق ہر سیاسی آفس کا (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

تقدس ہوتا ہے جسے پامال کیا گیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر ایسے گھناؤنے اقدامات کی مذمت کرنی چاہئے۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت نے جمہوریت کی جدوجہد کو مزید تقویت دی ھے۔بینظیر بھٹو نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ھیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک فاشسٹ حکمران بن چکے ھیں اور وہ اعلانیہ کہہ رھے ھیں کہ آنے والے سال میں وہ سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ حکومت کے عزائم انتہائی خطرناک اور ملکی سلامتی کے لئے بہت بڑا دھچکہ ثابت ھو سکتے ھیں۔ حکومت چونکہ مذید مہنگائی کرنے والی ہے اس لئے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے بدترین سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ غریب عوام پہلے ہی بے لگام مہنگائی سے تنگ ہیں تمام سیاسی جما عتوں کو اس بے لگام مہنگائی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنی چاہئے اور عوام کو مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور انتقامی کارروائیوں کے مقاصد سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مکمل طور پر ناکام ھو چکے ھیں آئی ایم ایف و دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے احکامات کو پورا کرنے کے لئے ریکارڈ توڑ مہنگائی کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا گیا ھے۔

جاوید ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر