کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کا پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان
لاہور(این این آئی)یورپی پار لیمینٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالدو نے کشمیریوں پر مظالم اور متنازعہ بھارتی قانون کیخلاف پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان،عوام اور سکیورٹی فورسز کی قر بانیوں پر بھی زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے بھی پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔تفصیلات کے مطابق یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
ماسیموکاستالد و نے گزشتہ روز یورپی پار لیمنٹ کے رکن واجد خان،پاک یورپ فر ینڈ شپ فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری پر ویز اقبال لوسر کے ہمراہ گور نر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال،مسئلہ کشمیر اوربھارت کے جنگی جنون اور جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔بعدازاں مشتر کہ پر یس کانفر نس کے دوران یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرنے کہا کہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی جو سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہاں خواتین،بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے اور میں سمجھتاہوں کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیرکے حل اور امن کیلئے جو موقف اختیار کر رہا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے اور بھارت کو ایسے مظالم نہیں کر نے چاہئییں،اس معاملے پر یورپی پار لیمنٹ میں بھی بھر پور آواز بلند کرو ں گا۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں شہر یت کا نیا قانون بھی انسانی حقوق کے خلاف ہے اور مجھے امید ہے بھارت اپنے اس بل پر نظر ثانی کر یگا۔ ایک سوال کے جواب میں یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالد و نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گور نر پنجاب چودھری سرور جو کوششیں کر رہے ہیں یہ پاکستانیوں کیلئے یقینا ایک فخر کی بات ہے اور دورہ یورپ کے دوران بھی یہ صرف پاکستان کے مفادات کی بات کرتے رہے ہیں میں پاکستانی عوام کو یہ یقین دلاتاہوں کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت جہاں بھی پاکستان کے مفادات کی بات ہوگی میں انکے ساتھ کھڑا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان کیلئے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع ہو جائیگی۔ یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان نے کہاکہ جی ایس پلس سٹیٹس کیلئے یورپ میں پاکستانیوں کا بھرپور مقدمہ لڑنے پر چودھری سرور مبارکباد کے مستحق ہیں۔پاک یورپ فر ینڈ شپ فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری پر ویز اقبال لوسرنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چوہدری سرور پاکستان کیلئے یورپ میں بہت زیادہ کام کر رہے ہیں اور انشاء اللہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کاکر یڈٹ بھی سب سے زیادہ چوہدری سرور کو ہی جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یور پ میں بھارت پاکستان کے خلاف منفی پر وپگنڈے کر رہا ہے لیکن جب ہم سب مل کر کام کر یں گے تو ضرور بھارت اپنے مشن میں ناکام اور پاکستان کامیاب ہوگا۔اس موقع پرگور نر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت میں متنازعہ شہریت کا قانون غیر انسانی اور غیر قانونی ہے نر یندر مودی اور دہشت گرد بھارتی تنظیم آرایس ایس ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور آر ایس ایس کے بھارت میں ہونیوالے مارچ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نر یندر مودی آر ایس ایس کے ذریعے مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رہا ہے مگر مجھے یقین ہے ایک دن پوری دنیا میں انصاف کا سورج طلوع ہوگا اور بھارت کے کشمیر یوں اور مسلمانوں پر مظالم بھی بندہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو بھی چاہیے کہ وہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے اب تک یورپی پار لیمنٹ کے اراکین سے ہونیوالی ملاقاتوں اور فابیو ماسیموکاستالد و کے دورہ پاکستان کے بعد مجھے یقین ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔
حمایت/اعلان