ملتان:ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

ملتان:ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں غلام اکبر سے دو ڈاکوؤں نے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

چھین لیا زکریا پولیس کے علاقے میں محمد عمران سے 18 ہزار روپے، جلیل آباد پولیس کیعلاقے میں محمد عاصم سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے میں عبدالرحمان سے 25 ہزار روپے  اور بدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں شہباز خان سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا کینٹ پولیس کے علاقے سے عمر مقبول کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا مظفرآباد پولیس کے علاقے میں سید ظہور شاہ کے گھر سے بھینس، ممتاز آباد پولیس کے  علاقے سے محمد ساجد اور افتخار کے موٹرسائیکل، راجہ غلام کی پانچ بکریاں، گلگشت پولیس کے علاقے میں سلطان ایاز کے گھر سے 50 ہزارروپے مالیت کا سامان، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے ضیا الرحمان کا موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد عثمان اور عمرفاروق کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے بستی ملوک پولیس کے علاقے سے محمد نعمان کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر اور مخدوم رشید پولیس کے  علاقے سے بشیر احمد کے بھانہ سے چھ لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے جانور چوری کر لئے گئے ہیں۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر