حکومت کاشتکاروں کی بہتری کیلئے اپناکردار اداکرے، سکندر حیات بوسن

حکومت کاشتکاروں کی بہتری کیلئے اپناکردار اداکرے، سکندر حیات بوسن

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکند ر حیا ت بوسن نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے زرعی مداخل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس نے کاشتکاروں باغبانوں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت زراعت سے وابستہ 70فیصد لوگوں کو سنبھالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔وہ گزشتہ روز سند ھ سے ملتان میں باغات کے علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے آنے والے مثالی باغبانوں،کاشتکاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ چاروں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

 صوبائی حکومتیں زرعی مارکیٹنگ کامیکانزم قائم کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہیں جس پر توجہ دینا ہوگی تاکہ کسان کو اس کی محنت کا صیح معاوضہ مل سکے۔قبل ازیں سندھ سے آئے 15رکنی وفد نے بوسن، نواب پور، اور لطف آباد کے علاقوں میں مثالی باغات کا دورہ کیا اور ان کے مثالی باغبانوں سے آم کے باغات کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا۔

سکندر بوسن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...