12شہروں میں گرین اینڈ کلین چیمپئن بننے کی دوڑ شروع، افسرسرگرم

12شہروں میں گرین اینڈ کلین چیمپئن بننے کی دوڑ شروع، افسرسرگرم

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)صوبہ پنجاب کے 12 شہروں کے درمیان گرین اینڈ کلین چیمپئین بننے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،واسا،پی ایچ اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن،محکمہ پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کواہداف دے دیئے ہیں اور تمام محکموں کو آوٹ آف دی باکس پلاننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گرین اینڈ کلین پاکستان انڈیکس کے مقابلے کے لئے ورکنگ پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 نے ڈپٹی منیجرز آپریشنز کو مزید اختیارات دے دئیے ہیں۔افرادی قوت اور مشینری چاروں ڈپٹی منیجرزآپریشنز میں تقسیم کر دی گئی ہے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سزا اور جزا کا نظام بھی متعارف کرادیا گیاہے۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے بتایا کہ ڈپٹی منیجر ورکرز کے غیر حاضر ہونے کی صورت میں رپورٹ کرے گااور اس رپورٹ پر غیر حاضر ورکر کو معطل کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گھوسٹ حاضری کی اب کمپنی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ناصر شہزاد ڈوگر نے واضح کیا کہ ڈپٹی منیجرز کو مکمل اختیارات ملنے کے بعد صفائی بارے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔اگلے ہفتے تمام سیکٹر انچارج کو کمپنی کی طرف سے موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔جو نگران صحیح کام نہیں کرے گا اس کی تنزلی کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکٹر انچارج کو موٹر سائیکل ملنے سے صفائی کی مانیٹرنگ کا میکانزم مزید بہتر ہوگا۔مانیٹرنگ کے لیے چار ڈپٹی مینجرز آپریشنز تعینات کرنے سے صفائی میں بہتری آئی ہے۔ نئی مشینری کی خریداری اور افرادی قوت آنے سے کارکردگی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے وژن کے مطابق کمپنی آگے بڑھ رہی ہے اور گرین اینڈ کلین ملتان کے تحت ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا جائے گا۔ناصر شہزاد ڈوگرنے کہا کہ گرین اینڈ کلین چیمپئین بننا کمپنی کاٹارگٹ ہے اور ملتان کے دیگر اداروں کے ہمراہ گرین اینڈ کلین پاکستان انڈیکس مقابلے کے لئے کمپنی اول دستے کا رول ادا کرے گی۔

دوڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...