حکومت عدالتوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں کر رہی: جسٹس شاہد کریم 

حکومت عدالتوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں کر رہی: جسٹس شاہد کریم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لئے دائر درخواست پر حکومت کی جانب سے موثر اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت عدالتوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں کر رہی، متعلقہ وزیر خود عدالت میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں، عدالت نے وزیر ماحولیات کو 15 جنوری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،صاف پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لئے سید کمال حیدر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی توکمشن کی جانب سے تین رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں،جس میں کہا گیاہے کہ پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،شہر میں وضو کے ساتھ پانی کے تحفظ کے لئے 186 واٹر ٹینک فعال ہے، شہر میں 247 سروس سٹیشن کو ری سائیکل کیا جا چکا ہے،فاضل جج نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی۔
ماحولیاتی آلودگی

مزید :

صفحہ آخر -