سموگ پر کنٹرول پانے کیلئے دائر درخواستوں پر عمل درآمد رپورٹ طلب

   سموگ پر کنٹرول پانے کیلئے دائر درخواستوں پر عمل درآمد رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگار)نامزد چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے سموگ پر کنٹرول پانے کے لئے دائر درخواستوں پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،دوران سماعت فاضل جج نے عملاً اقدامات نہ کرنے پر ریمارکس دیئے کہ اداروں نے کچھ نہیں کرنا تو لکھ کر دیں،فاضل جج نے مزید کہا کہ سموگ پر قابوں پانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کیو ں نہیں کئے جا رہے؟دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں،جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بھٹوں کیخلاف کارروائی کی جاری ہے۔،فاضل جج نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

سموگ پر کنٹرول

مزید : صفحہ آخر