ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ واپڈا افسر کے پنشن واجبات ادا نہ کرنے پراظہار برہمی

     ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ واپڈا افسر کے پنشن واجبات ادا نہ کرنے پراظہار برہمی

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ واپڈا افسر کی پنشن کے واجبات ادا نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیادرخواست گزار پاکستان کے شہری نہیں ہیں، واجبات ادا کیوں نہیں کئے جا رہے؟ جسٹس شجاعت علی خان نے سابق ریٹائرڈ افسر طاہر انور کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں ریٹائرمنٹ کے باوجود پنشن واجبات ادا نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار سابق ریٹائرڈ افسر طاہر انور کاہلوں کی وکیل ربیعہ باجوہ نے نکتہ اٹھایا کہ بروقت پنشن واجبات ادا نہ کرنا واپڈا کے قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے، قوانین کی موجودگی میں بھی درخواست گزار کو اْس کا حق نہیں ملا، سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست گزار کا معاملہ حل کرا کے آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر عدالت نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ درخواست پر مزید کارروائی 17 جنوری ملتوی کر دی۔

اظہار برہمی

مزید : صفحہ آخر


loading...