رانا ثنا اللہ کا منشیات کیس کی جوڈیشل انکوائری اور چیف جسٹس سے ا ز خود نوٹس لینے کا مطالبہ

    رانا ثنا اللہ کا منشیات کیس کی جوڈیشل انکوائری اور چیف جسٹس سے ا ز خود ...

  



فیصل آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر ورکن قومی اسمبلی راناثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ اس طرح آج بھی کھڑا ہوں جیسے کل تھا، مجھے یقین ہے کہ میر ا لیڈ ر صحت یاب ہوتے ہی واپس آئے گا،گیٹ نمبر4سے شیطان کوپکڑناچاہئے، شہریارآفریدی اورفردوس عاشق اعوان ایک ماہ جیل میں رہیں تووہ ملک چھوڑدیں گے، شہر یار آفریدی ایک جھوٹا انسان ہے، میری طرف سے اس کو کوئی دھمکی نہیں دی گئی سابق آئی جی کی بیوی کانام بتایا جائے، میری بیوی ایک باہمت اور حوصلہ مند خواتین ہے،وہ ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے،کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں ظلم مٹ کرہی رہے گا، میں اپنے خلاف قائم کئے گئے منشیات کیس کی انکوائری کیلئے جوڈیشل انکوائری اورچیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس لینے کامطالبہ کرتا ہوں اور میں اپناموقف سمبلی فلورپربھی پیش کروں گا اورانصاف کے لئے ہرفورم پرجائیں گے۔جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رہائی پروہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں پارٹی قیادت،ٹیم اور رہائی کیلئے اللہ سے دعاکرنے والوں کابھی شکرگزارہیں۔ میڈیااورخصوصاً اینکرزکوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے ان سے متعلق سچ اورحق کی بات کی حکومتی انتقام کوبے نقاب اور جھوٹ کوچھپنے نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ بڑوں کوفوری طورپرجھوٹے اوربے بنیادمقدمہ پرایکشن لیناچاہئے تھاتاہم انہیں تاخیرسے انصاف ملاہے۔شہریارآفریدی اورفردوس عاشق اعوان ایک ماہ جیل میں رہیں تووہ ملک چھوڑدیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گوشوارے میں انہوں نے جواثاثے پیش کئے ہیں ان کے علاوہ ان کاکوئی اثاثہ نہیں،ان پر آسٹریلیامیں جائیدادکاالزام عائد کیاگیا ہے حالانکہ وہ اس ملک میں زندگی بھر نہیں گئے۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی صحت ابھی تک ٹھیک نہیں میاں شہبازشریف سے ان کی بات ہوئی ہے پارٹی کاعوام سے رابطہ رہے گا۔

رانا ثنا ء اللہ/مطالبہ

مزید : صفحہ آخر