راولپنڈی،لیاقت باغ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے

راولپنڈی،لیاقت باغ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین ...

  



راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں لیاقت باغ پیپلزپارٹی کے جلسہ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے میڈیا کو بتایا کہ جلسے کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں، جلسے میں داخل ہونے  کے لیے چار پوائنٹس سے انٹری دی گئی ہے۔ سی پی او  کے مطابق جلسہ میں داخل ہونے والے شخص کو چار جگہوں پر چیک کیا گیا جبکہ سپیشل سنائپرز جلسہ گاہ میں موجود تھے،سنائپرز کو جلسہ گاہ کے اطراف  مخصوص جگہوں پر تعینات کیا گیا۔

انتظامات

مزید : صفحہ آخر


loading...