بلوچستان، کے پی کے میں سرد ی سے جھیلیں جم گئیں، پنجاب میں شدید دھند

  بلوچستان، کے پی کے میں سرد ی سے جھیلیں جم گئیں، پنجاب میں شدید دھند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،شمالی علاقوں اور کوئٹہ میں دو دہائیوں کے بعد جھیلوں کے جمنے کے مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں،اسکردو میں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ استور میں درجہ حرارت  منفی 12 اور گوپس میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 تک گر گیا،سردی کی شدت سے کوئٹہ کے نواح میں واقع ہنہ جھیل کا پانی بھی برف بن گیا۔ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں ہنہ جھیل پر سائبیریا کے پرندوں کی بھی آمد ہو چکی ہے جو جھیل اور اطراف میں بیٹھے، اڑتے اور اٹکھلیاں کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔استور میں شدید سرد موسم کے باعث ہر چیز جم جانے سے عوامی مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔دوسری جانب کراچی میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ریکارڈ کیا جانے والا کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں 6، پشاور میں صفر، کوئٹہ میں منفی 4، مظفر آباد میں صفر، گلگت میں منفی 6، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 2 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ملک بھر میں سردی کی شدت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔موسم مزید سرد ہو گا۔علاوہ ازیں لاہور ائیر پورٹ پر دھند اور موسم خرابی کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 4پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں۔پی آئی اے کی جدہ، اسلام آباد،کراچی،بلیو ائیر لائنز کی کراچی آنے جانیوالی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔سعودی ائیر،پی آئی اے،اتحاد ائیر لائیز ، ترکش ائیر لائنز تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -