بجلی بل جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ 

 بجلی بل جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ 

  



 لاہور (آن لائن) چیئرمین لیسکو نے بجلی کے تمام سرکاری اور نجی صارفین کو بجلی کے بل جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی کے نادہندہ صارفین سے گیارہ ارب روپے کی ریکوری کرنے اور بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں تمام نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نادہندہ صارفین میں شامل سرکاری محکمے لیسکو کے ساڑھے چار ارب روپے کے جبکہ نجی صارفین سات ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ جن میں کمرشل اور صنعتی صارفین کی تعداد زیادہ ہے۔ لیسکو چیف کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکلز کے ڈپٹی منیجرز نے اداروں کے سربراہان کو نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر