رواں سال 138ملزم گرفتار،29ارب 93کروڑ ریکورکئے،نیب لاہور

رواں سال 138ملزم گرفتار،29ارب 93کروڑ ریکورکئے،نیب لاہور

  



لاہور(آئی این پی)نیب لاہور نے سال 2019 کی کرکردگی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق نیب نے 2019 کے دوران بدعنوانی میں ملوث 138 ملزمان گرفتار کئے جبکہ مجموعی طور پر29 ارب 93 کروڑ کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی گئی، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے، بے لاگ احتساب کیلئے چیئرمین نیب کی اختیار کردہ پالیسی کے واضع اور مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری ماحول کا قیام نیب کی اولین ترجیح ہے، رپورٹ کے اجراء کے مو قع پر بتایا گیا نیب لاہور نے رواں سال کے دوران 100 نئی انکوائریوں کا آغاز کیا۔ رواں سال نئی شروع ہونیوالی انویسٹی گیشنز کی تعداد 36 رہی اور مجموعی طور پر 55 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔کارکردگی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے کرپشن کیسز میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 25 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں داخل کیے۔ نیب لاہور کی جانب سے پلی بارگین کے 30 ریفرنس احتساب عدالتوں میں داخل کیے گئے۔

نیب لاہور

مزید : صفحہ آخر