لاہور،اردو بازار میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دو زخمی

لاہور،اردو بازار میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دو زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(کرائم رپورٹر) اردو بازار کے ماجد سنز پلازہ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اردو بازار کے ماجد پلازہ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث نوجوان زوہیب جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد 50سالہ یعقوب اور29سالہ زمان جھلس گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجبکہ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔اردو بازار بلڈنگ آگ سے جھلسنے والوں میں 50سالہ یعقوب، 30سالہ زمان شامل ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمی 30 فیصد جھلس چکے ہیں۔
جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -