مودی کی پالیسی سے آزادی کا نعرہ کشمیر سے نکل کر پور ے بھارت میں گونج اٹھا: سردار مسعود

مودی کی پالیسی سے آزادی کا نعرہ کشمیر سے نکل کر پور ے بھارت میں گونج اٹھا: ...

  



اسلام آباد (آن لائن) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آزادی کا نعرہ جو پہلے مقبوضہ کشمیر میں ہی گونجتا تھا اب بھارت کے چپہ چپہ میں گونج رہا ہے۔ بھارتی حکمرانوں اپنے ملک میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے اگر آزادکشمیر پر جنگ مسلط کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا مطالبہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر برانچ کے دفتر کے دورے کے موقع پر حریت کانفرنس میں شامل مختلف جماعتوں اور گروپوں کے نمائندگان اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اپنی تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے،ہم آزادی اور حق خودارادیت کی تحریک کو منزل پر پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ تیرہ ہزار سے زائدگرفتارنوجوانوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ دنیا کا مین سٹریم میڈیا کشمیریوں کا بیانیہ پوری جرات اور صداقت سے بیان کر رہا ہے، امریکی کانگریس سمیت برطانیہ، یورپ، فرانس اور دیگر ممالک کی پارلیمانز کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت دنیا کے طاقتور اور بااثر ممالک کی حکومتیں خاموش ہیں جو ایک المیہ ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید عبداللہ گیلانی اور حریت کانفرنس (ع)کے سید فیض نقشبندی نے صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کے کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کے دورے اور حریت رہنماؤں کو کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور مشکلات سے آگاہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اجاگر کرنے اور کشمیر کاز سے اپنی گہری وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔

سردار مسعود

مزید : صفحہ آخر