سبی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8ریکارڈ 

  سبی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8ریکارڈ 

  



سبی(آن لائن) بلوچستان کے علاقے سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.8ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی اور اردگرد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.8ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ کا مرکز سبی سے 65کلو میٹر شمال میں تھا،  زلزلہ کے جھٹکوں کے دوران لوگ گھروں سے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے اور کلمہ طبیہ کا ورد کرتے رہے، زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم اس میں کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سبی زلزلہ

مزید : صفحہ آخر