گڑھی خدا بخش،بینظیر بھٹو کی مزار  پر بیٹیوں،پارٹی رہنماؤں، کارکنوں  کی حاضری،قرآن خوانی 

گڑھی خدا بخش،بینظیر بھٹو کی مزار  پر بیٹیوں،پارٹی رہنماؤں، کارکنوں  کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ(این این آئی) اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں مزار پر قرآن خوانی کی گئی صوبائی وزیر سہیل انور سیال سمیت بڑی تعداد میں رہنماؤں اور کارکنان نے حاضری دی راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ گڑھی خدا بخش بھٹو اور لاڑکانہ میں برائیراست بڑی اسکرینز پر نشر کیا گا گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی کی تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا برسی میں شرکت کیلیے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنان گڑھی خدا بخش بھٹو میں پہنچے کارکنان کی جانب سے شہدا کے مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی، پیپلزپارٹی کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر پہلی بار انکی جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں جسلہ منعقد کیا گیا جسے گڑھی خدا بخش بھٹو مزار کے احاطے اور لاڑکانہ شہر میں بڑی ایل ای ڈی اسکرینز پر برائے راست نشر کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کا خطاب کے وقت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے، دوسریجانب مرکزی جلسہ لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد کیا گیا جبکہ لاڑکانہ اور گڑھی خدابخش بھٹو مزار میں جلسہ براہ راست نشر کیا گیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے جلسے کی نشریات گڑھی خدا مزار کے احاطے میں فرش پر بیٹھ کر براہ راست کارکنان کے ہمراہ دیکھیں آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی بھی کی آصفہ بھٹو کی پنڈال میں آمد پر کارکنان نے انکا زبردست نعرے بازی سے استقبال کیا جبکہ شہید بے نظیر کی شہادت کے وقت آصفہ بھٹو اور کارکنان کی جانب سے ایک منٹ کی کھڑے ہو کر خاموشی اختیار کی گئی۔


بے نظیر مزار

مزید :

صفحہ آخر -