نیب آرڈیننس 2019کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں،ترجمان نیشنل پارٹی 

   نیب آرڈیننس 2019کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں،ترجمان نیشنل پارٹی 

  



کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان  نے کہاکہ نیب آرڈیننس 2019 کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں کاروباری افراد اور ملازمت پیشہ افراد کو دینے والی چھوٹ سے موجودہ حکومت کی احتسابی عمل کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہوگیا احتسابی عمل کی شفافیت پر پہلے سے انگلیاں اٹھ رہے تھے اب تو یہ بات واضح ہوگیاہے کہ احتساب کو سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائی کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا بیان میں کھاگیاکہ احتساب کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کی ضروری ہے نیب پر سے عوام و سیاسی جماعتوں کا اعتماد ختم ہوچکا ہے حالیہ اقدامات سے شک و شبہات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ترجمان نیشنل پارٹی 

مزید : صفحہ آخر


loading...