اپر اورکزئی ڈبوری کا مین بازار 12سال بعد عوام کیلئے کھول دیاگیا
اورکزئی(آن لائن)اپر اورکزئی ڈبوری کا مین بازار دہشت گردی دور کے 12سال بعد عوام کیلئے کھول دیاگیا اس موقع پر قوم علی خیل اور ملا خیل کے مشران و عمائدین بھی موجود تھے جبکہ اپر اورکزئی علاقہ زختان میں 4سو گھرانوں کیلئے ٹیوب ویل کا بھی افتتاح کیاگیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور اورکزئی سکاوٹس کے افسران نے علاقہ عمائدین اور مشران کے مسائل سنے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز اپر اورکزئی ڈبوری بازار کا ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوا تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک،کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکر اللہ خان،ایم پی اے سید غازی غزن جمال،اسسٹنٹ کمشنر حیدر حسین کے علاوہ علی خیل و ملاخیل قبیلوں کے مشران و نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران ڈی سی واصل خان خٹک،کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکر اللہ خان،ایم پی اے غزن جمال نے مشترکہ فیتہ کاٹ کر 12سال بعد ڈبوری بازار کو عوام کیلئے کھول دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے کہاکہ اورکزئی انتظامیہ اور اورکزئی سکاوٹس اورکزئی قبائل کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ڈبوری علی خیل و ملاخیل قبیلوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ 12سال بعد ڈبوری بازارکا افتتاح اور عوام کیلئے کھولنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع اورکزئی اور ڈبوری میں اس وقت مکمل امن قائم ہے اور یہ پاک فوج فرنٹئیر کور اور قبائل کے قربانیوں کے بدولت قائم ہواہے انہوں نے کہاکہ ضلع اورکزئی کے غم زدہ قبائل کے تمام مسائل و مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے اپر اورکزئی میں گرلز ڈگری کالج قائم کیاجائیگا۔
اپر اورکزئی