ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کیلئے نیشنل بینک کی برانچیں 31 دسمبر کو کھلی رہیں گی

  ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کیلئے نیشنل بینک کی برانچیں 31 دسمبر کو کھلی رہیں ...

  



 اسلام آباد (این این آئی)حکومتی وصولیوں / ڈیوٹیوں / ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے برانچیں 31 دسمبر 2019ء کو کھلی رہیں گی۔حکومتی وصولیوں /ڈیوٹیوں /ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی مجاز برانچوں کے ساتھ ساتھ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی- بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2019ء (منگل) کو  رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچیں اسی دن یعنی 31 دسمبر 2019ء کو متعلقہ ایس بی پی بی ایس سی فیلڈ دفاتر کے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز کا تصفیہ کریں گی، جس کے لیے نفٹ (NIFT) نے  شام 7 بجے ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا ہے لہٰذا تمام بینکوں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2019ء (منگل) کو اپنی متعلقہ شاخیں سرکاری ٹرانزیکشنز کے لیے خصوصی کلئیرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں۔

نیشنل بینک

مزید : صفحہ آخر