جمادی الاول کا چاند نظرآگیا

    جمادی الاول کا چاند نظرآگیا

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظر آ گیاہے۔ آج بروز ہفتہ 28دسمبر یکم جمَادَی الاولیٰ 1441ھ ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس محکمہ موسمیات چورنگی، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی،قاری محمد اقبال،مولانا صابر نورانی،قاری نذیر احمد نعیمی، علامہ علی کرار نقوی اورفنی معاونت کیلئے محکمہء موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز اورڈپٹی چیف منیجر سپیس اینڈ سا ئنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔ملک بھرمیں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کیاجلاس اْن کیاپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے،بعض علاقو ں میں مطلع ابر آلودتھا اور بعض میں صاف، کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد،پشاور،لوئر دیر، آلائی ہزارہ، تیمرگرہ، تھل، گلگت اور دیگر مقامات سے رویت کی کثیر شہادتیں موصول ہوئیں۔

چاند

مزید : صفحہ اول