بزنس فرینڈ لی ماحول کو فروغ دیا، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے: حفیظ شیخ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کے دوران مشکلات پیش آئیں لیکن اب ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو زبوں حال معیشت ملی، قرضوں میں ڈوبے ہوئے پاکستان کو وزیراعظم کی زیر قیادت مشکل معاشی حالات سے نکالا، عمران خان چاہتے ہیں اچھے لوگ اوپر آئیں، پاکستان میں اداروں کو بہتر کیا جارہا ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کے دوران بہت سی مشکلات پیش آئیں، لیکن اب ہماری معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ملکی معاشی کارکردگی کے معترف ہیں، اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی آلات بنائے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نے سابقہ حکومتوں کیلئے گئے 10 ارب ڈالر کے قرض واپس کئے، ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے، حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، اس حکومت سے زیادہ کوئی حکومت بزنس فرینڈلی نہیں ہے، اب بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 6 ماہ میں سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، ایکسچینج ریٹ پچھلے کئی ماہ سے مستحکم ہے، 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجٹ کم ہونے کے باوجود غریبوں کی مددکریں گے۔
حفیظ شیخ