قازقستان،مسافر طیارہ گر کر تباہ، 14 ہلاک، 22زخمی،پاکستان کا اظہار افسوس

  قازقستان،مسافر طیارہ گر کر تباہ، 14 ہلاک، 22زخمی،پاکستان کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نورسلطان،اسلام آباد(این این آئی)وسطی ایشیائی ملک قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 14 مسافر ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 95 مسافر سوار تھے۔ فوکر 100 طیارہ دارالحکومت نور سلطان کی طرف جارہا تھا اور ٹیک آف کے دوران اپنے توازن سے محروم ہوگیا اور ایک کنکریٹ باڑ سے ٹکراگیا۔ طیارہ صبح کے وقت سورج نکلنے سے پہلے اتر رہا تھا اوراس وقت علاقے میں گہری دھند تھی۔حکام نے جائے حادثہ کو عوامی نقل و حرکت کے لیے بند کردی اور تحقیقات کی وجہ سے فوکر طیاروں کی تمام پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ فوکر 100 جیٹ طیاروں کے بیڑے کو چلانے والے قازقستانی کیریئر بیک ایئر نے حادثے سے متعلق فوری طور پر تبصرہ نہیں کیاہے۔ادھرقازقستان کے صدر کسیم جوامارت ٹوکائیف نے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعلقہ حکام نے بتایا کہ بیک ایئر کا قازقستان کے الماتی شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 95 مسافر سوار تھے۔قازقستان سول ایویشن کے مطابق فوکر 100 طیارہ دارالحکومت نور سلطان کی طرف جارہا تھا اور ٹیک آف کے دوران اپنے توازن سے محروم ہوگیا اور ایک کنکریٹ باڑ سے ٹکراگیا۔الماتی شہر کے میئر کے دفتر نے بتایا کہ کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے اور 22 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایوی ایشن کمیٹی نے بتایا کہ تحقیقات کی وجہ سے فوکر طیاروں کی تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔قازقستان کے صدر کسیم جوامارت ٹوکائیف نے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔قازقستان میں طیارے کے حادثے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔شاہ محمود نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ قازقستان، طیارہ حادثے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر دل گرفتہ ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں قازقستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے ہوابازی،غلام سرور خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر رنج ہے۔ غلام سرور خان نے کیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قازقستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ  ہیں۔
طیارہ حادثہ

مزید :

صفحہ اول -