سلیکٹرز سے ملک نہیں چل سکتا اب بلاول آگے نکلے گا،زرداری

        سلیکٹرز سے ملک نہیں چل سکتا اب بلاول آگے نکلے گا،زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے ساتھ کیا ہورہا ہے، جب کہ عوام کیلئے آواز بلند کرنے والوں کی آواز بند کردی جاتی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں اور مزدوروں کیساتھ ناانصافی کررہی ہے، لوگوں کو 2 وقت کی روٹی کیلئے مجبور کردیا گیا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب کیساتھ کیا ہورہا ہے، ان کو پتا نہیں کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے،اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں بلاول کھڑا ہے یہ وہی جگہ ہے جہاں آمروں کے دور میں ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، دونوں آمروں کے ساتھ قدرت نے کیا سلوک کیا؟ سلیکٹرز سے ملک نہیں چل سکتا اب بلاول بھٹو تمام مشکلوں کو عبور کرتا ہوا آگے نکلے گا، ہم بہت جلد عوام کی حکومت لائیں گے اور عوام کی مشکلیں آسان کریں گے، پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور آج بھی اسی سوچ کے مالک ہیں۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -