بینظیر برسی،بلاول جائے شہادت پر حاضری دیئے بغیر واپس، دعا بھی نہ کرائی

بینظیر برسی،بلاول جائے شہادت پر حاضری دیئے بغیر واپس، دعا بھی نہ کرائی

  



راولپنڈی(آن لائن)پیپلز پارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم بے نظر بھٹو کی12ویں برسی کے نام پر منعقدہ جلسہ عام میں پارٹی قیادت بے نظیر بھٹو سمیت سانحہ لیاقت باغ کے شہداکے لئے دعا کا معاملہ گول کر گئی جبکہ بلاول بھٹو بے نظیر کی جائے شہادت پر حاضری کے بغیرواپس روانہ ہو گئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کی تقریر کے دوران سانحہ لیاقت باغ کے دھماکے کے وقت 5بجکر 20منٹ پر2منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے خود اعلان کیا کہ شہدائے لیاقت باغ کے لئے دعا چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے بعد کروائی جائے گی تاہم بلاول بھٹو کا خطاب ختم ہوتے ہی جلسہ ختم کر دیا گیا اور دعا نہ کروائی گئی جس سے پنڈال میں موجود بعض کارکنوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیابرسی کی تقریب میں دعا نہ ہونا ناقابل سمجھ ہے۔

بلاول حاضری

مزید : صفحہ اول