تاجربرادری ملکی ترقی میں تعاون کرے، میجر جنرل آصف غفور

  تاجربرادری ملکی ترقی میں تعاون کرے، میجر جنرل آصف غفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گااس حوالے سے تاجربرادری کا تعاون اہم ہے، کاروباراورصنعتیں ترقی کریں گی تو ملک ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہوگا اور خوشحالی آئے گی۔ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے ان خیالات کا اظہار سندھ رینجرز کے زیراہتمام مزار قائد پر ”شکریہ جناح“تقریب میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے نائب صدر فرحان اشرفی اور ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی حسین موسانی سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر سلیمان چاؤلہ اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عبدالہادی اورحارث شکور بھی شریک ہوئے۔فرحان اشرفی نے ملکی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے پاک افواج کی خدمات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ رینجرز نے کراچی کو امن کالازوال تحفہ دیا جس کو تاجربرادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لہٰذاکراچی کی تاجربرادری بھی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور

مزید :

صفحہ اول -