مشرف کی پھانسی کی سزاکے خلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

مشرف کی پھانسی کی سزاکے خلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے سزاپرعمل درآمدرکوانے کے لئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے۔پرویزمشرف کی جانب سے 85صفحات پرمشتمل متفرق درخواست دائرکی گئی ہے،درخواست میں خصوصی عدالت کی تشکیل اورکارروائی کوچیلنج کیاگیاہے،اس درخواست پر مسٹرجسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں قائم فل بنچ9جنوری کوسماعت کرے گا،درخواست گزار کی جانب سے 6قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ خصوصی عدالت کے جج نہیں ہوسکتے،خصوصی عدالت میں صرف ہائیکورٹ کاجج شامل کیاجاسکتاہے،خصوصی عدالت،پراسیکیوشن کیلئے وفاق سے منظوری نہیں لی گئی،مقدمے میں پرویز مشرف کودفاع کاموقع نہیں دیاگیا،پرویز مشرف کے 342کے بیان کے بغیرٹرائل مکمل نہیں ہوسکتا تھا،پرویز مشرف کوخصوصی عدالت میں شہادت پیش کرنے کاموقع نہیں دیاگیا،آئین کی معطلی بغاوت کے زمرے میں نہیں آتی، 2010ء میں ترمیم کی گئی،پہلے آئین کی معطلی غداری نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ خصوصی عدالت کاسزائے موت دینے کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔
متفرق درخواست

مزید :

صفحہ اول -