گورنر سندھ،وفاقی وزراء سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود کی ملاقات 

      گورنر سندھ،وفاقی وزراء سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزراء سے ایم کیو ایم پاکستان اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفود نے ملاقات کی،کراچی سمیت سندھ بھر کے ترقیاتی منصوبوں، اتحادی جماعتوں کے تحفظات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب بھی موجود تھے۔جی ڈی اے کے وفد نے گورنرسندھ اوروفاقی وزراء کو سندھ کے مسائل سے آگاہ کیا اورموقف اختیارکیا کہ سندھ مسائلستان بن چکا ہے اورسندھ کے باسی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ گئے ہیں۔اس موقع پرڈاکٹر فھمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں تباہی مچا دی ہے،سندھ کے مسائل کے حل کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے۔جی ڈی اے کے رہنما سید مظفرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سرکاری محکموں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے،سرکاری محکموں میں من پسند لوگوں کو بٹھایا گیا ہے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم نے سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے،وزیراعظم کو سندھ کے مسائل پر خصوصی بریفنگ دیں گے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت نے ٹیمیں بھیجی ہیں،سکھر، نوابشاہ اور چھور میں جہازوں سے اسپرے کیا گیا ہے،وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے،اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ اب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عملی اقدامات کرے اورسندھ کے مسائل کو حل کرے۔ 
ملاقات 

مزید :

صفحہ اول -