حادثاتی چیئرمین جتنا مرضی زور لگا لیں، سندھ پر قبضہ مزید برقرار نہ رکھ پائینگے، مراد سعید  

حادثاتی چیئرمین جتنا مرضی زور لگا لیں، سندھ پر قبضہ مزید برقرار نہ رکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے امید تھی پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین بی بی کی برسی کے موقع کو "ابو بچاؤ" مہم کیلئے استعمال نہیں کریں گے،ہونا تو یہ چاہیے تھا بلاول بی بی کے جائے شہادت پر کھڑے ہو کر اپنے والد کی سیاست کا تنقیدی جائزہ لیتے، کرپشن اور لوٹ مار کے دفاع کے علاوہ کوئی ہدف ہوتا تو بلاول آج کے دن کو خو د احتسابی کیلئے استعمال کرتے،حادثاتی چیئرمین کیساتھ سٹیج پر براجمان ٹولہ بھٹو کے نظریات اور سیاسی میراث کو زندہ درگور کرنے کا ذمہ دار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی لیاقت باغ میں تقریر پر ر دعمل دیتے ہوئے مراد سعید کاکہنا تھا جس سیاسی فلسفے کے بھٹو خالق تھے اسے بلاول کے والد نے سمندر برد کرتے ہوئے "لوٹ مار" کا نظریہ متعارف کروایا۔بلاول اور انکے والد کی سیاست کا حقیقی چہرہ سندھ بھر میں پھیلی بدحالی میں دیکھا جاسکتا ہے۔5 سال تک بی بی کی روح قاتلوں کے تختہ دار پر لٹکنے کی منتظر رہی مگر بلاول کے والد ایوان صدر میں بیٹھ کر ٹھیکوں کی بولیاں لگاتے رہے۔پیپلز پارٹی کا 5 سالہ دور اقتدار انجام کو پہنچا تو بی بی کے قاتل تو نہ ملے شرجیل میمنوں، سراج درانیوں، اور غنی مجیدوں جیسے جیب تراشوں کی ایک فوج بکھری نظر آئی۔حادثاتی چیئرمین نیایک مرتبہ پھر واضح کردیا کہ والد کی کرپشن بچانے اور تقسیم کی سیاست کے علاوہ ان کا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں۔
مراد سعید  

مزید :

صفحہ اول -