امارتی وزیر کی صدر مملکت، شہریار آفریدی، فردوس عاشق سے ملاقاتیں 

امارتی وزیر کی صدر مملکت، شہریار آفریدی، فردوس عاشق سے ملاقاتیں 

  



 اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النیہان نے صدر مملکت عارف علوی،وزیر مملکت شہریار خان آفریدی اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابقصدر مملکت عارف علوی نے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ شیخ نہیان بن مبارک النیہان نے کہاکہ یو اے ای پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر یو اے ای کو ہمیشہ فخر رہا ہے اور آنیوالو ں وقتوں میں یہ دوستی مزید مضبوط ہو گی۔ شیخ نہیان بن مبارک النیہان کی نیشنل لائبریری اسلام آباد میں آمد پر فردوس عاشق اوروزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔یو اے ای کے تعاون سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں بک پویلین کا افتتاح کیا گیا۔پویلین کیلئے متحد ہ عرب امارات کی جانب سے مختلف موضوعات پر عربی زبان پر تحریر کردہ ایک ہزار سے زائد کتب دی گئی ہیں۔شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہاکہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کتابوں کے اس عطیہ پر یو اے ای کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ قومی ترقی میں علم کی ضرورت و اہمیت کے تناظر میں یو اے ای کا تعاون بڑی قابل ستائش بات ہے۔

ملاقاتیں 

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا تھا، عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ٹوئٹر پر فردوس عاشق نے کہا کہ لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا تھا، اخبارات کے دفاتر پرحملے، نیوز پرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمان کا کردار یاد ہے، اخبارات،سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے درج کرنا ان کا مشغلہ تھا، اداروں کا قانون پرعمل کرنا ڈاکو، چور، مافیا کو برا لگتا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی، چور لٹیروں، ڈاکوؤں سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

فردوس 

مزید : صفحہ اول