بینظیر بھٹو کی تصاویرتوجہ مرکز بن گئیں 

   بینظیر بھٹو کی تصاویرتوجہ مرکز بن گئیں 

  



 راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ کے سلسلے میں استقبالیہ کیمپ پر بے نظیر بھٹو کی تصویری جھلکیاں بھی جیالوں کی توجہ مرکز بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا،لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ گاہ کے مرکزی داخلے پر مختلف علاقوں کے تنظیمی استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے،استقبالیہ کیمپ پر بے نظیر بھٹو کی تصویری جھلکیاں بھی جیالوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

توجہ مرکز

مزید : صفحہ اول


loading...