پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

  



 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اورمکران کوسٹ پرمیزائلز فائرکرنے کے کامیاب مظاہرے کیے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے اور فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پرمیزائل فائر کیا گیا۔بحریہ نے مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے اور مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک بھریہ مظاہرہ

مزید : صفحہ اول


loading...