حریم شاہ کی شیخ رشید، (ن)لیگی رکن پارلیمنٹ کیساتھ بھی ویڈیو وائرل
لاہور(فلم رپورٹر)دفتر خارجہ میں جا کر ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں خبروں میں ہیں، اس بار ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور اور مسلم لیگ ن کے گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی کے ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ حریم شاہ اور وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے چرچے زبان زدعام ہیں۔حریم شاہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کال کی آڈیو میں شیخ رشید کو دفاعی اور حریم شاہ کو جارحانہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کال کرکے حریم شاہ نے وزیر ریلوے سے کہا ’میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرز نے بھی حریم شاہ کے ساتھ ڈانس کر کے کمی پوری کردی ہے کہ جو خاتون حکومتی پارٹی کے ساتھ وائرل ہوئی پھر رہی تھی اب وہ ن لیگ کے نام کے ساتھ بھی جڑ گئی ہے۔حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کے ساتھ(ن) لیگ رکن اسمبلی سٹیج پر ڈانس کررہے تھے۔گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی تھی۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ حریم شاہ کے تعلقات کی خبروں کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ویڈیو منظرعام پر آچکی ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی ہوٹل میں ایک رقص کی محفل ہے جس میں حریم شاہ گلوکاروں کے گانوں پر محو رقص ہیں اور رکن اسمبلی ان کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں اور اس دوران محمد امین کے دوست حریم شاہ پر پیسے لٹاتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رکن اسمبلی محمد امین نے کہا تھا کہ ویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے، حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیاتھا۔
حریم شاہ