کامرہ،”ڈوئل سیٹ“تھنڈرطیاروں  کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی

کامرہ،”ڈوئل سیٹ“تھنڈرطیاروں  کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی

  



کامرہ (این این آئی)پی اے سی کامرہ میں آٹھ ڈوئل سیٹ جے ایف 17  تھنڈرطیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی ہوئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ترجمان کے مطابق ائیر چیف نے آٹھ ڈوئل سیٹ جے ایف 17 طیاروں کی پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پرعملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے ایویانکس پروڈکشن فیکٹری، کامرہ میں ڈوئل سیٹ جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا بھی  افتتاح کیا۔عوامی جمہوریہ چین کے سفیر اور ایوی ایشن انڈسٹریز آف چائنہ کے نائب صد ر نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تھنڈر کھیپ

مزید : صفحہ اول


loading...