گوجرانوالہ سے القاعدہ کے 5دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ بھی بر آمد 

  گوجرانوالہ سے القاعدہ کے 5دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ بھی بر آمد 

  



لاہور،گوجرانوالہ (کر ائم رپو رٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم القاعدہ کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کا بتانا ہے کہ حساس ادارے کئی ماہ سے دہشت گردوں کے متعلق معلومات جمع کر رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد عرف قاسم، محمد یوسف اور محمد یعقوب شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے، دہشت گرد افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھی بجھواتے رہے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ میں نیٹ ورک منتقل کیا تھا، دہشت گرد گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید : صفحہ اول