مسلح افواج سمیت قوم کا ہر فرد پاکستان کی حفاظت کیلئے پر عزم،شاہ محمودقریشی

      مسلح افواج سمیت قوم کا ہر فرد پاکستان کی حفاظت کیلئے پر عزم،شاہ ...

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔ وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مودی سرکار کی مسلم کش اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کر دیا، سیکولر بھارت کے حامی گلی گلی،نگر نگر ترمیمی شہریت کے امتیازی قانون اور این آر سی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 5 اگست کو جو آگ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ اب پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان،مقبوصہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے سابقہ خارجہ سیکرٹریز کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے صدر سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے اپنے حالیہ خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ دوران اجلاس اہم خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قازقستان میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طیارہ حادثے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر دل گرفتہ ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں قازقستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

شاہ محم

مزید : صفحہ اول


loading...