شھید بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھیں،شیر اعظم وزیر

      شھید بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھیں،شیر اعظم وزیر

  



بنوں (بیوروچیف)خیبر پختوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک بہادر ماں،بہادر بیٹی اور بہادر وزیر اعظم کے نام سے یاد کی جاتی ہے دھمکیوں اور خطرات کے باوجود انہوں نے وطن آکر پاکستان کے عوام کی حاطر شہادت قبول کی لیکن کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا جس طرح انکے باپ  ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت،ملک اور عوام کی حاطر پھانسی کا پھندا قبول کیا لیکن ملک اور قوم سے غداری نہیں کی اسی طرح بے نظیر بھٹو نے اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے والے کی مشن کو جاری رکھنے کیلئے جان دیدی اور آج ہم بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ہم بھی انکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے جانی ومالی قربانی دیں گے لیکن ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پارٹی کا منشور اور قائدین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی فوج،اسلامی بینک بنانے کی تجویز دی تاکہ غریب اسلامی ممالک کو امداد دی اجسکے اور مظلوم اسلامی ممالک کی مدد کیلئے اسلامی فوج لڑیں اس پر پاکستان مخالف قوتوں کو تشویش ہوا اور بے بنیاد مقدمے میں پہلے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کیا اسکے بعدبے نظیر کو شہید کیا لیکن اب بلاول بھٹو اس مشن کے سپہ سالار ہیں اور انکی قیادت میں ہم اپنے اختلافات بھلاتے ہوئے قائدین کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے ہر قسم کی جانی ومالی قربانی دیں گے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر